التوا میں پڑے ایک سے زیادہ فوری توجہ طلب سیاسی امور کے پس منظر میں آج یہاں کانگریس کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس کی صدارت پارٹی کے سربراہ سونیا
گاندھی کی عدم موجودگی میں پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی نے کی ۔ پارٹی کے ایک عہدہ دار نے بتایا کہ محترمہ گاندھی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے جلسہ میں نہیں آسکیں